اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jk SSB Aspirants Continues Protest سرینگر میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا احتجاج - مختلف اسامیوں کے امیداروں

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے دوسرے دن بھی سرینگر کے پریس کالونی میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

سرینگر میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا احتجاج
سرینگر میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا احتجاج

By

Published : Mar 10, 2023, 8:01 PM IST

سرینگر میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا احتجاج

جموں:جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ اور ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف آج دوسرے روز بھی سرینگر اور جموں میں بھی امیدواروں نے احتجاج کیا اور کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ’ایپ ٹک‘ پر پابندی لگاو کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ایپ ٹیک کمپنی کو ملک کی مختلف ریاستوں میں بلیک لسٹ قرار دیا گیا لیکن جموں وکشمیر میں اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر اسی کمپنی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔کسی کو اصلوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔اسی کمپمنی پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔اس سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ مظاہرین نے مزید بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے امیدوار احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی جارہی ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے۔آس دوران سرینگر پریس کالونی میں دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کے ساتھ ہمدردری کرنے کے لئے کہی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت اور احتجاج کی۔

یہ بھی پڑھیں:Rohit Kansal Visits NIFT Humhama روہت کنسل نے کیا NIFT ہمہامہ کا دورہ

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوے ہوے ایک احتجاجیوں نے کہا کہ جب کمپنی کو بلیک لسٹ کیا گیا تو حکومت نے کیوں اس کمپنی پر بھروسہ کر کے ہماری مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details