اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unique Art in Kashmir منفرد آرٹ کے مالک منظور احمد سے خاص ملاقات - ای ٹی وی بھارت نیوز

منفرد آرٹ کے مالک منظور احمد گذشتہ 21 برسوں سے اسٹون آرٹ فن کے ساتھ وابستہ ہیں اور اب تک انہوں نے رنگ برنگی کنکریوں کی 40 سے زائد تصویریں بنائی ہیں، جن میں خانہ کعبہ کے علاوہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی تصویر بھی شامل ہیں۔s Stone Art in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 11, 2023, 11:44 AM IST

Updated : Jun 12, 2023, 12:22 PM IST

Unique Art in Kashmir

سرینگر: آرٹ ایمپوریم سرینگر میں ہفتے کے روز وادی کشمیر کے پہلے سٹون آرٹسٹ منظور احمد بٹ کے منفرد فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ دو دنوں تک جاری رہنے والی یہ نمائش ہینڈی کرافٹ اینڈ لوم محکمے کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ نمائش کا افتتاح سکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کیا۔ ایگزیبیشن کے پہلے دن منطور احمد بٹ کے مختلف اور جداگانہ آرٹ اور پینٹنگز کو دیکھنے کے لیے کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگ آئے جوکہ خوبصورت نمونوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

وسطی ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے منظور احمد ایک منفرد آرٹ کے مالک ہیں جو کہ کنکریوں کا استعمال کر کے ایسی دلکش تصویریں اور حیرت انگیز مناظر کینواس پر اتارتے ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔ منظور گذشتہ 21 برسوں سے اس فن کے ساتھ وابستہ ہیں اور اب تک انہوں نے رنگ برنگی کنکریوں کی 40 سے زائد تصویریں بنائی ہیں جن میں خانہ کعبہ کے علاوہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی تصویر بھی شامل ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کشمیر کے اس فنکار سے خصوصی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: 'من کی بات میں پلوامہ کے ذکر سے سر فخر سے بلند ہوگیا'

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی پیٹنگ کا بے حد شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے نویں جماعت میں ہی تعلیم کو خیر باد کہا کیونکہ میری پوری توجہ کینواس پر کچھ نہ کچھ پینٹ کرنے کی طرف ہی مبذول رہتی تھی۔ منطور احمد نے کہا کہ میں ٹریکینگ پر جاکر میں رنگ برنگے پتھروں کی تلاش کرتا ہوں، بعد ازاں ان کی صفائی کر کے پیسٹ بنانے کا کام انجام دیا جاتا ہے، پھر جاکر مختلف رنگوں کے امتزاج سے پینٹنگ تیار کی جاتی ہے جس میں دو سے 6 ماہ تک عرصہ لگ جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے پہل مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ان رنگین خوبصورت پتھروں کو میں کیا کروں گا لیکن بعد میں میرا ذہن متحرک ہوا، میں پلائی ووڈ کا ایک بورڈ لایا اور اس پر رنگ برنگی کنکریوں سے ایک جہاز بنانا شروع کیا جس کو مکمل کرنے میں مجھے پانچ مہینے کا عرصہ لگ گیا۔ اس کے بعد مزید چیزیں بنانے کے خیالات آتے گئے اور میں نے دوسرے قسم کا ایک اور جہاز بنا دیا لیکن اس بار اس جہاز کی بنیاد کے لئے پیسی ہوئی کنکریوں کو استعمال میں لایا جس سے ایک بالکل ہی منفرد اور دلفریب فن معرض وجود میں آگیا۔

ایک سوال کے جواب منظور احمد نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہی کرم تھا کہ جس نے اس فن کی صلاحیت سے مجھے نوازا اور میں پلائی ووڈ کے بورڈوں پر رنگ برنگی کنکریوں کا استعمال کرکے ایک منفرد فن کو سامنے لانے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پتھروں کی پیٹنگ کو مزید سجانے سنوارنے کے لیے نئے نئے خیالات آتے رہے اور میں نے پلائی بورڈ پر رنگ کرنے کے لئے مختلف رنگ کے پتھروں کو پیس کر رنگ تیار کیے۔

منظور احمد نے کہا کہ جب میں اپنے اس آرٹ کو رجسٹر کرانے کے لیے متعلقہ حکام کے پاس گیا تو وہ اس قسم کے آرٹ سے بے خبر تھے کیونکہ یہ ایک نیا آرٹ تھا جو ملک میں اور کہیں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میں محکمہ ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر سے بھی ملا جنہوں نے متعلقہ افسروں کو میرے کارخانے کا دورہ کرکے میرے آرٹ کو رجسٹر کرنے کی ہدایت بھی دی۔ حکام نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس منفرد آرٹ کو ‘انو ویٹیو آرٹ’ کے تحت رجسٹر کیا جائے گا اور مجھے یہ بھی کہا گیا اس آرٹ کو فروغ دینے کے لئے کشمیر کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Last Updated : Jun 12, 2023, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details