اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Premier League سرینگر الیون نے ترال پریمیر لیگ کا خطاب جیتا - ضلع پلوامہ کے ترال کے بجونی اسپورٹس گراونڈ

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع بجونی اسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے ترال پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سرینگر الیون نے دچھنی پورہ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

سرینگر الیون نے جیتا ترال پریمیر لیگ کا خطاب
سرینگر الیون نے جیتا ترال پریمیر لیگ کا خطاب

By

Published : Jul 6, 2023, 4:30 PM IST

سرینگر الیون نے جیتا ترال پریمیر لیگ کا خطاب

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے بجونی اسپورٹس گراؤنڈ میں سرینگر الیون نے دچھنی پورہ کے درمیان ترال پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ خطابی معرکے میں سرینگر الیون نے دچھنی پورہ کو شکست دے کر خطاب اپنےنام کر لیا۔ اس موقعے پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقعے پر فاتح اور رنر ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں جبکہ میچ کو دیکھنے کے لیے شایقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں جب کہ نوجوان نسل منشیات کی دلدل میں پھنس رہی ہے سپورٹس کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانا بھی وقت کی پکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kingh Fahd University کنگ فہد یونیورسٹی کے وفد کا دورہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ کرکٹ کو ہرجگہ اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اور نوجوان اسے بڑے شوق سے کھیلتے ہیں اور یہاں منعقد ہ ترال پرایمیر لیگ کا یہ فاینل اس بات کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بجہ ونی سپورٹس گراونڈ کو کھیلنے کے قابل بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ ترال کے آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں وادی بھر سے 64 ٹیموں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details