اردو

urdu

ETV Bharat / state

شعبان علی خان کے سرپنچ منتخب ہونے پر جنجوعہ برادری کی مبارک باد - ضمنی انتخابات میں شعبان علی خان نے کامیابی

پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر کی پنچائت پٹھانہ تیر ضمنی انتخابات میں شعبان علی خان نے کامیابی حاصل کی۔

شعبان علی خان سرپنچ منتخب
شعبان علی خان سرپنچ منتخب

By

Published : Dec 21, 2020, 9:22 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر ر کی دور افتادہ پنچایت پٹھانہ تیر میں19 دسمبر کو ضمنی انتخابات کے دوران شعبان علی خان سرپنچ منتخب ہوئے ہیں۔

گیارہ وارڈوں پر مشتمل پنچایت سے چار اُمیدوار میدان میں تھے۔ کل ووٹروں کی تعداد 1869 تھی جس میں سے 1666یعنی 89.13فیصد رائے دہندگان نے حق ِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

شعبان علی خان سرپنچ منتخب

شعبان علی خان نے 569 ووٹ حاصل کر کے 104ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی۔ دیگر اُمیدواروں میں یاسین حسین شاہ نے 464، چوہدری عبدالرحمن نے 387اور فاروق حسین شاہ نے 202ووٹ حاصل کئے جبکہ 45ووٹوں کو رد قرار دیاگیا۔

دریں اثناء شعبان علی خان ولد مرحوم شبیر علی خان (ریٹائرڈ ڈی ایس پی)اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، جن کو منتخب کئے جانے پر راجوری پونچھ کی جنجوعہ برادری نے اہلیان ِ پٹھانہ تیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

جنجوعہ برادری کی طرف سے جاری مشترکہ پریس بیان میں گاؤں لسانہ سے سابق پرنسپل مظفرخان جنجوعہ، سابق بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ صدر راجہ سرفراز جنجوعہ، بابو شریف خان، سیاسی وسماجی کارکن زاکر خان جنجوعہ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد شفیع خان جنجوعہ، سنیئر صحافی اور ایڈوکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، سیاسی وسماجی کارکن اور بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے سابق صدر یاسر سرفراز خان جنجوعہ، مولوی محمد اسلم خان عرف شوکت، پنچ محمد شوکت، پنچ نظارت خان، پنچ سلیم خان، دھندک سے مولوی صغیر خان، سابق سرپنچ اور جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی ضلع صدر پونچھ اشفاق احمد رانا،گونتھل سے سرپنچ سردار مبارض خان جنجوعہ، سردار بشیر محمود خان، سردار عارف خان، سردار شوکت خان جنجوعہ اور ایڈوکیٹ راجہ فیصل جنجوعہ، چک بنولہ سے سرپنچ ایڈووکیٹ اکبر حسین خان جنجوعہ، لیکچرر قدیر خان جنجوعہ، ماسٹر محمود خان، شریف خان، ماسٹر منظور خان، کالابن تکیہ گیار سے سابق ہیڈماسٹر عنایت اللہ خان، ریٹائرڈ صوبیدار عبدالقیوم خان جنجوعہ، ایڈووکیٹ انظار احمد خان،سخی میدان سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی عنایت اللہ خان جنجوعہ، اڑی سے حاجی منشی خان،ریٹائرڈ سب انسپکٹر سجاول خان، حاجی شریف خان، حوالدار سرور خان ، شیراز خان پنچ، پرویز خان،محمد اسلم خان، حاجی طارق خان، حاجی الطاف خان، نکہ منجہاڑی سے محمد اصغر، نکہ سے صغیر احمد خان،کیری کانگڑہ سے ڈی ڈی سی اُمیدوار نعیم کوثر، اصغر علی پٹواری، سماجی کارکن حمید اصغر، ماسٹر محمد اسلم خان، ماسٹر پرویز خان ،کوٹلی کالابن منجاکوٹ راجوری سے سابقہ کمشنر سیکرٹری جاوید خان جنجوعہ، نیشنل کانفرنس ضلع صدر راجوری شفاعت احمد خان، ایڈووکیٹ اشفاق خان، ماسٹر یعقوب خان، دھیری ارلیوٹ سے شرف دین خان جنجوعہ ، صحافی یٰسین جنجوعہ نے اہلیان پٹھانہ تیر کو بالعموم اور بالخصوص شعبان علی خان کو مبارک بادی پیش کی ہے۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی برادری اور قوم کی ترقی اتفاق و اتحاد اور تعلیم سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے عہدوں پر پڑھے لکھے اور اچھی سوج بوجھ رکھنے والوں کو منتخب کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ برادری میں وسیع پیمانے پر آپسی اتفاق واتحاد کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سیاسی اور انتظامی طور با اختیار بنانے کے لئے بزرگوں اور سنجیدہ لوگوں کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details