اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں سرچ آپریشن - لاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے مین قصبے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا اور تقریبا آٹھ گھنٹوں تک تلاشی کارروائی کی۔

کولگام میں سرچ آپریشن
کولگام میں سرچ آپریشن

By

Published : Dec 2, 2019, 11:00 AM IST

Updated : Dec 2, 2019, 3:04 PM IST


موصولہ اطلاعات کے مطابق کولگام میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کولگام قصبے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

کولگام میں سرچ آپریشن


بتایا جارہا ہے کہ کولگام قصبے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا تھا اور وہاں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

اب آٹھ گھنٹو تک چلنے والے سرچ آپریشن کے بعد لوگوں کو علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔

اس دوران ضلع کے بیشتر سرکاری دفاتر میں جزوی طور پر کام کاج متاثر رہا اور دکانیں بھی بد رہی۔

بتادیں کہ تلاشی کارروائی کے دوران ضلع میں کسی ناخشگوار واقع کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Last Updated : Dec 2, 2019, 3:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details