اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر : پوسٹ پیڈ موبائل فون بحال، پابندیاں برقرار - وادی کشمیر میں دو ماہ سے زائد عرصے

وادی کشمیر میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال کر دی گئی تاہم وادی میں آج بھی معمولات زندگی متاثر ہے۔

کشمیر : پوسٹ پیڈ موبائل فون بحال، پابندیاں برقرار

By

Published : Oct 15, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 3:06 AM IST

کشمیری عوام مرکزی حکومت کے پانچ اگست کو ریاست کو مرکز کے زیر انظام علاقوں میں تقسیم کرنے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35اے کے خاتمے کی مخالفت کر رہے ہیں۔


وادی میں احتیاطاً پانچ اگست سے انٹرنیٹ کنیکشن اور پری پیڈ موبائل سروس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔شمالی کشمیر میں بارہمولہ سے جموں علاقے میں بنیہال کے درمیان ٹرین سروس شروع نہیں ہوئی ہے۔

طلبہ بھی اداروں سے دور رہے۔ حکومت نے 10 ویں اور 12ویں کےامتحانات کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پانچ اگست سے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا تھا اور طلبہ کو اسکول آنے سے روک دیا گیا تھا۔

حریت کانفرنس(ع) کے صدر میر واعظ عمر فاروق جو فی الحال نظر بند ہیں، ان کے مضبوط گڑھ تاریخی جامع مسجد کو پانچ اگست سے نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جامع مسجد اور اس کے باہری علاقوں میں جائے نماز پر لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لیے کافی تعداد میں سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔


وادی اور دیگر مقامات سے مسلسل بند کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ شمالی کشمیر میں کپواڑہ، بارہمولہ، باندی پورہ، پاٹَّن ، ہندواڑہ اور سوپور میں دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر نقل و حمل کی سرگرمیاں ندارر تھیں۔ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ، پمپور اور کُلگام سے ہڑتال کی رپورٹس مل رہی ہیں جہاں لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

وسطی کشمیر کے گاندربل اور بڈگام اضلاع سے بھی بند کی رپورٹ موصول ہورہی ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 3:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details