سرینگر کے راجوری کدل میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف احتجاج سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر کے شہری خاص علاقہ راجوری کدل اور اس سے متصل علاقوں کی سینکڑوں خواتین نے گذشتہ روز منگل کو پی ڈی ڈی کے خلاف اسمارٹ میٹروں کی تنصیب اور علاقے میں بجلی کی بے قاعدہ تخفیف کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ محکمے کے ملازمین آج مذکورہ علاقے میں اسمارٹ میٹر نصب کا کام کررہے تھے جس کے فوراً بعد علاقے کے مرد اور خواتین نے سڑکوں پر نکل کر سمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج درج کیا جب کہ اس دوران مظاہرین نے سڑک پر پول لگا کر بند کر دیا جس سے کہی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔ اس دوران مظاہرین اس اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت ہمیں دیوار سے لگا رہی ہے۔ ہم نجی شعبے میں سخت جدوجہد کے بعد روزی روٹی کما رہے ہیں۔ حکومت کو کم از کم ہماری مشکلات پر غور کرنا چاہیے۔ سمارٹ میٹروں کی تنصیب ہمارے لیے کسی تباہی سے کم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:DC inspects Truck Terminal ڈی سی نے ڈوڈہ میں ٹرک ٹرمنل، ایم آر ایف اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائنہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دینے میں ناکام ہو چکی ہے تو دوسری طرف ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت ٹیکس لگا کر غریبوں کو بوٹوں تلے کچلا جا رہا ہے۔ مظاہرین پی ڈی ڈی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر شاہراہ کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیوں کا ٹریفک جام لگ گیا جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔