اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجناتھ سنگھ 'دعا' کرنے کے بجائے یہ معاملہ کابینہ میں اٹھاتے'

سی پی آئی (ایم) کے سینیئر کشمیری رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان کہ میں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کی رہائی کے لیے دعا گو ہوں، کے رد عمل میں کہا کہ 'موصوف مرکزی وزیر نے یہ باتیں کہہ کر اپنی بے بسی کا برملا اظہار کیا ہے۔'

'راجناتھ سنگھ 'دعا' کرنے کے بجائے یہ معاملہ کابینہ میں اٹھاتے'
'راجناتھ سنگھ 'دعا' کرنے کے بجائے یہ معاملہ کابینہ میں اٹھاتے'

By

Published : Feb 23, 2020, 3:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:20 AM IST

محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ 'راجناتھ سنگھ ایک سینیئر مرکزی وزیر ہیں، بہتر ہوتا اگر وہ دعا کرنے کے بجائے یہ معاملہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاتے۔'

بتادیں کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز ایک ایجنسی کے ساتھ اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ 'میں دعا کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ رہا ہوج ائیں، مجھے امید ہے کہ وہ کشمیر میں حالات بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔'

محمد یوسف تاریگامی نے وزیر دفاع کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بے بسی کا اظہار ہے، راجناتھ سنگھ جی وزیر اعظم کی کابینہ میں ایک سینیئر وزیر ہیں، وہ اس مسئلے پر کابینہ میں بحث کیوں نہیں کرتے ہیں اور دعا کرنے کے بجائے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ معاملہ کیوں نہیں اٹھاتے ہیں؟'

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے صرف تین سابق وزرائے اعلیٰ ہی بند نہیں ہیں بلکہ سال گزشتہ کے پانچ اگست سے سینکڑوں کشمیری نوجوان ملک کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی وزیر دفاع اور وزیر داخلہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں حالات نارمل ہیں تو دوسری طرف سینکڑوں نوجوان بند ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان مقید نوجوانوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details