ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اے ڈی سی نے اس سلسلے میں مزید معلومام فراہم کرنے کے مقصد سے پریس کانفرنس کا کا انعقاد کیا۔ استفادہ کنندگان سے اپیل کی کہ وہ 10 جون تک تمام ضابطہ اخلاق کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے بلاک سطح کے کیمپوں کا دورہ کریں۔ اے سی ڈی نے تمام PRIs اور استفادہ کنندگان سے کہا کہ وہ کسی بھی بلیک میلر کے جال میں نہ پھنسیں، کسی بھی بدعنوانی کے معاملے میں، غلطی کرنے والے سرکاری نمائندے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ آواس پلس کے تحت جموں و کشمیر کے UT کو 100 ہدف کی منظوری کے بارے میں جی او آئی کے حالیہ اعلان کے تناظر میں، ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن کی مجموعی رہنمائی اور اے سی ڈی ڈوڈا پھولیل سنگھ کی نگرانی میں آر ڈی ڈی ڈوڈہ نے تقریباً 15 ہزار آواسوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے سی ڈی ڈوڈہ نے کہا کہ جی او آئی اور یو ٹی انتظامیہ نے صد فیصد آواس پلس کیس دیے ہیں جو کہ ضلع کے استفادہ کنندگان کے لئے تقریباً 15000 ہے ۔اسی کے مطابق آر ڈی ڈی ڈوڈہ نے کیمپوں میں اپنا رجسٹریشن شروع کر دیا ہے جو کہ 4 جون سے شروع ہو گیا ہے۔ تمام پنچایت اور بلاک سطح پر 10 جون 2023 تک جاری رہیں گے۔