رامبن:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن رامبن کے صدر کے لیے انتخابات ہوئے۔ بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکٹ سورج سنگھ پریہار نے اس الیکشن میں کامیابی درج کی۔ بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ سورج سنگھ پریہار نے اپنے حریف ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ بالی کو 26 ووٹوں سے شکست دی۔ ڈسٹرکٹ بار میں کل 68 ووٹر تھے جن میں 66 لوگوں نے اپنے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔
اس میں ایڈوکیٹ پریہار نے 46 ووٹ لئے جبکہ ایڈوکیٹ بلبیر بالی نے 20 ووٹ حاصل کئے ۔واضح رہے کہ بار ایسوسیشن کیلئے ہورہے انتخابات میں ایڈوکیٹ طارق ملک، نائب صدر ایڈوکیٹ آصف ایتو جنرل سکریٹری ،ایڈوکیٹ مظفر لون خزانچی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔