اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leader Reaction پلوامہ، بی جے پی رہنماؤں نے بادل پٹھنے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا - پلوامہ ضلع کے ترال میں گزشتہ روز بادل

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گذشتہ دنوں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد براری آنگن اور سرائے بند نالوں میں سیلاب سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے بی جے پی کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔

بادل پٹھنے سے تباہی کا شاخسانہ، بھاجپا لیڈران نےلیا جایزہ
بادل پٹھنے سے تباہی کا شاخسانہ، بھاجپا لیڈران نےلیا جایزہ

By

Published : Aug 10, 2023, 1:10 PM IST

بادل پٹھنے سے تباہی کا شاخسانہ، بھاجپا لیڈران نےلیا جایزہ

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں گذشتہ روز بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد براری آنگن اور سرائے بند نالوں میں سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے بی جے پی کے ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

اس موقعے پر بی جے پی کے رہنماوں محمد شفیع میر، کانسچونسی صدر ترال فاروق احمد اور مہیلا مورچہ ضلع صدر دیویندر کور کے ہمراہ آج ترال کے نارستان، اور بنگہ ڈار علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزه لیا۔ بی جے پی لیڈران نے سیلاب سے پیدا ہوئی تباہ کاری پر رنج وغم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر علاقے میں تباہی ہوئی ہے۔ اس دوران رابطہ سڑکوں، پلوں اور حفاظتی باندھوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے لیڈران کو بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے علاقے میں قیامت برپا کی جس دوران پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جسے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Pulwama Review Meeting یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ تقریبات کی تیاریوں کو لے کر جائزہ لیٹنگ

ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نکاسی نظام کو بہتر بنائے، لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے نارستان پل پر کام شروع نہ کیے جانے پر سخت جاراضگی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details