سرینگر میں پریس کانفرنس میں اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند ایک موٹر سائکل پر بغیر ہیلمٹ سوار تھا۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس مقام پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے ان کو روکنے کیلئے کہا تاہم موٹر سائکل پر پیچھے بیٹھے عسکریت پسند نے پستول سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ' جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور دیگر ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے ہسپتال لے جانے کے دوران ہی دم توڈ دیا۔'
دلباغ سنگھ نے کہا کہ' ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت بڈگام ضلع کے ضیاء الرحمان جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا، ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے خطیب جو حزب الجاہدین سے وابستہ تھے اور تیسرے عسکریت پسند کی شناخت بطور عمر فیاض لون جو جموں و کشمیر اسلامک اسٹیٹ سے منسلک تھے، کے طور پر ہوئی ہے ۔