مرکزی زیر انتظام خطہ جموں کشمیر کے منڈی علاقہ میں جمعہ کے روز دن کے دوبجے پسیاں گِر آںے کے نتیجے میں دو رہائشی مکانوں کو سخت نقصان ہوا اور گھر میں موجود افراد بال بال بچ گئے-
اطلاعات کے مطابق شریف حسین ولد غلام حسین اور اکبر علی ولد غلام رسول انصاری ساکنان منڈی کے رہائشی مکانوں کو پسایاں گِر آنے کی وجہ سے سخت نقصان ہوا-
اطلاع ملتے ہی تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا-
راجوری: پسیاں گرآنے سے مکانات کو نقصان اس حوالے سے سرپنچ منڈی مبشر حُسین بانڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں اس طرح کے واقعات پیش اتے رہتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا ہے-
انہوں نے کہا پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بارش ہوتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑوں سے پسیاں گِرنے کے واقعات پیش اتے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔