اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: عوام خوانچہ فروشوں پر منحصر کیوں؟ - کشمیر میں مسلسل 50 ویں روز سے تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند

وادی کشمیر کے شہر و دیہات میں مسلسل 50 ویں روز سے تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ لال چوک علاقے میں بھی تمام دکانیں ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

کشمیر: عوام خوانچہ فروشوں پر منحصر کیوں؟

By

Published : Sep 23, 2019, 5:47 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:32 PM IST


ادھر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رہنے سے تاجروں کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

کشمیر: عوام خوانچہ فروشوں پر منحصر کیوں؟

وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ چند روز سے خوانچہ فروشوں کی سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ خوانچہ فروش مختلف قسم کے ملبوسات، جوتے، میوہ جات، سبزیاں اور دیگر قسم کے گھریلوں ساز و سامان فروخت کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

عام لوگ بھی ضرورت کا سامان خوانچہ فروشوں کے پاس سے ہی خرید رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اس کا متبادل موجود نہیں ہے۔

خوانچہ فروش سماج کے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو دن میں کماتے ہیں اور شام کو اپنے اہل خانہ کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔

وادی کے بیشتر علاقوں میں سڑک کے کنارے، چوراہوں اور دوسری جگہوں پر کافی تعداد میں خوانچہ فروش مختلف قسم کی اشیاء فروخت کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details