اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: جنگ بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری - اکستانی افواج فوجی چوکیوں اور رہا ئشی علاقوں کو نشانا بنا

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور، کیرنی اور قصبہ میں پاکستان کی جانب سے آج چھٹے روز بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے۔

پونچھ: جنگ بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری
پونچھ: جنگ بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری

By

Published : Feb 25, 2020, 2:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق آج ایک بار پھر پاکستانی افواج فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کا بھارتی افواج مناسب جواب دے رہی ہیں۔

تاہم ابھی تک گولہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی بھی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

فوجی ذرائع نے کہا کہ پا کستانی افو اج نے فوجی چوکیو ں کو نشانہ بنانے کی غرض سے پونچھ کے شاہ پور، کیر نی اور قصبہ سیکٹرز میں چھوٹے اور درمیا نہ درجہ کے ہتھیاوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں مارٹر شیل داغے ، جس کا بھارتی افواج نے بھی مناسب جو اب دیا ہے۔

واضح رہے گز شتہ کئی دنوں سے پا کستانی افو اج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے جس کی وجہ سے کئی مکانو ں کو بھی جزوزی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details