اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانا بنایا جس کی وجہ سے 22 سالہ عبدل کریم نامی شخص زخمی ہوگیا تھا۔عبدل کریم کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن آج عبدل کریم نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔ دوطرفہ فائرنگ میں دبراج گاؤں میں چھ رہائشی مکان بھی خاکستر ہوگئے۔
وہیں سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے تھے ۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔