اردو

urdu

شوپیان: گرفتار شدہ تمام نوجوان رہا

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے اتوار اور پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں کئی مقامات پر چھاپہ مارا۔

By

Published : Feb 3, 2020, 7:20 PM IST

Published : Feb 3, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:14 AM IST

شوپیان: گرفتار شدہ تمام نوجوان رہا
شوپیان: گرفتار شدہ تمام نوجوان رہا


اس دوران عسکریت پسندوں کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔

دو روز تک جاری رہنے والی چھاپا مار کاروائیوں کے دوران این آئی اے نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کے رشتہ دار طارق احمد شیخ، درگھڑ ترکہ وانگام کے ریاض احمد ٹھوکر اور پنجورہ شوپیان کے سرگرم عسکریت پسند عمر دھوبی کے بھائی فیضان احمد دھوبی کو گرفتار کیا تھا جنہں آج شام رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بتا دیں کہ 11 جنوری کو ضلع کولگام میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو، عاطف نامی عسکریت پسند اور وکیل عرفان میر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ یہ جموں کی طرف جا رہے تھے اور ان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد مرکزی وزرات داخلہ نے اس کیس کو این آئی کو سونپ دینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ این آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایجنسی کی ٹیم سرینگر کا دورہ کر کے دیویندر سنگھ سمیت تمام افراد کو جموں منتقل کیا تھا۔

دیویندر سنگھ اور گرفتار شدہ حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کا پلوامہ خود کش حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details