اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ احاطے میں کشمیری اراکین پارلیمان کا دھرنا

جموں و کشمیر سے وابستہ دو راجیہ سبھا ارکان نے آ ج پارلیمنٹ کے احاطے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے سخت گیر رویے کے خلاف دھرنا دیا۔

پارلیمنٹ احاطے میں کشمیری اراکین پارلیمان کا دھرنا

By

Published : Aug 5, 2019, 11:18 AM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان تصدق حسین لاوے اور فیاض احمد میر نے مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ انکے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فیاض میر نے نامہ نگاروں کو بتایا جموں و کشمیر میں جس انداز سے لوگوں کو تختۂ مشق بنایا جارہا ہے ، سابق وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کیا جارہا ہے، اس سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہونے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی قیمت پر ریاست کے تشخص کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی کے تشخص کو چھیڑا گیا تو یہ مرکزی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details