اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی - جموں کشمیر کے ضلع رامبن

جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک خونخوار تیندوے نے ایک شخص پر حملہ کر اسے زخمی کر دیا ہے۔

تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی
تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی

By

Published : Jan 28, 2020, 8:36 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:56 AM IST

رامبن کے دور دراز کے گاوں احدوا میں ایک خونخوار تیندوے کی دہشت کافی پھیل گئی ہے اور اس تیندوے نے گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔

اس تیندوے نے اب تک دو درجن سے زائد مویشی جن میں زیادہ تر بھڑ بکریاں ہیں انھیں اپنے شکار کا نشانہ بنایا ہے۔

لیکن آج ضلع رامبن کے احدوا تحصیل کے ایک شخص جن کی شناخت آنچل سنگھ ولد منگت رام سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

آنچل سنگھ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے گھر سے باہر نکالا ہی تھا اچانک تیندوے نے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی

شور سن کر مقامی لوگوں نے متاثر شخص کو بڑی مشکل سے تیندے سے بچایا اور اسے چار پائی پر ضلع اسپتال لے آئے،

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کی سڑکیں خستہ حال ہونے کے سبب متاثر شخص کو چار پائی سے اسپتال لایا گیا اور اس میں انھیں پانچ گھنٹے کا وقت لگا۔ فی الحال متاثر شخص آنچل سنگھ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details