اردو

urdu

ETV Bharat / state

سخت لاک ڈاؤن کے بیچ لیفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ دورہ - لفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو آج اننت ناگ کا دورہ

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر انتظامیہ نے کشمیر کے دس میں سے نو اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

سخت لاک ڈاؤن کے بیچ لفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ دورہ
سخت لاک ڈاؤن کے بیچ لفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ دورہ

By

Published : Jul 23, 2020, 1:34 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے مدنظر لاک ڈاؤن میں سختی کی گئی ہے جس کے تحت سول انتظامیہ کے علاؤہ پولیس اور سی آر پی ایف بھی کافی متحرک ہو گئی ہے۔

سخت لاک ڈاؤن کے بیچ لفٹیننٹ گورنر کا اننت ناگ دورہ

وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کے دوران لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو آج اننت ناگ کا دورہ کریں گے۔ وہ کچھ وفود سے ملاقات کریں گے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایل جی کے دورہ اننت ناگ کی بھی عکس بندی کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل

ضلع کے تمام خارجی و داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ کسی کو بھی قصبہ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ خلاف ورزی کی پاداش میں کئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ اقدام لال ڈاؤن کو مزید سختی کے ساتھ عمل میں لانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اس وقت عالمی وبا کے 6540 فعال معاملے ہیں جن میں سے 5200 کشمیر میں ہے اور سرینگر شہر کووڈ کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ وہیں ابھی تک اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 263 پہنچ گئی ہے جن میں سے 243 کشمیر میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز عالمی وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details