اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے لئے اب سال بھر یکساں اوقات کار مقرر - عدالتی اوقات پہلی نشست

موسم سرما اور گرما کے لئے اوقات کار میں تبدیلی کی گذشتہ روایت کو خیر باد کرتے ہوئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے لئے اب سال بھر یکساں اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے لئے اب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے لئے اب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر

By

Published : May 24, 2020, 4:18 PM IST

ایک بیان کے مطابق چیف جسٹس گیتا متل نے اوقات کار سے متعلق کیلنڈر جاری کیا ہے جو باقی ماندہ سال کے لئے لاگو ہوگا۔

ہائی کورٹ کی جموں ونگ کے لئے رجسٹری، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 9:30 سے ایک بجے تک، اجلاس کی دوسری نشست 2 سے ساڑھے 4 بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقات کار 10 بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے 4 بجے تک نشست دوم مقرر کی گئی ہے۔

سری نگر ونگ کے لئے رجسٹری، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10 سے ایک بجے تک، اجلاس کی دوسری نشست 2 سے ساڑھے 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے جس دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقات کار ساڑھے 10 بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے ساڑھے بجے تک نشست دوم مقرر کئے گئے ہیں۔

جموں ضلع کی ضلع اور سب ضلع عدالتوں میں پہلا اجلاس 9:30 سے ایک بجے تک اور دوسرا اجلاس 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوگا اور ایک بجے سے دو بجے تک وقت وقفہ طعام کے لئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ عدالتی اوقات پہلی نشست کے لئے 10 بجے سے ایک بجے تک اور دوسری نشست 2 بجے سے 4 بجے تک ہوگی اور درمیان میں ایک سے دو بجے تک وقفہ طعام ہوگا۔

کشمیر اور لداخ میں دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10 بجے سے ایک بجے تک جبکہ دوسرے اجلاس کے لئے 2 بجے سے 5 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ وقفہ طعام ایک بجے سے دو بجے تک ہوگا۔

اسی طرح عدالت اوقات کار 10 بجے سے ایک بجے تک اجلاس اوّل اور دو بجے سے ساڑھے 4 تک اجلاس دوم کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور درمیان میں ایک بجے سے دو بجے تک وقت وقف طعاف مقرر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details