اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور مقامی پولیس نے راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔