اطلاعات کے مطابق نواکدل علاقے میں نامعلوم افراد نے نیم فوجی جوانوں پر گریںیڈ حملہ کیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی ۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اب تک کسی بھی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سرکاری طور پر دھماکے کے بارے میں پوری تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔