جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے دس برسوں میں محکمہ سکیل ڈیولپمنٹ، آٹونامس باڈیز اور کارپوریشنز میں ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کی جانچ کے لیے بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے۔
جموں و کشمیر میں غیر قانونی بھرتیوں کی جانچ کیلئے کمیٹی کی تشکیل
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 فروری 2021 تک رپورٹ پیش کرے اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے۔
غیر قانونی بھرتیوں کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل نو
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے آج جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی محکمہ مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل کریں گے جبکہ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سیکرٹری اور قبائلی امورات محکمہ کے سیکرٹری اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 فروری 2021 تک رپورٹ پیش کرے اور ان افسران کی نشاندہی کرے جو ان غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث تھے۔