اطلاعات کے مطابق آج صبح سے پونچھ کے شاہ پورہ سیکٹر میں پاکستانی افواج کی جانب سے گولہ باری جاری ہے۔ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانا بنا رہا ہے۔ گولہ باری میں ایک لڑکی ہلاک ہوئی ہے۔
ہلاک شدہ لڑکی کی شناخت 27 سالہ شمیم اختر کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے نوگام سیکٹر میں ایک خوفناک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع نوگام سیکٹر میں یہ جوان پیر کے روز لائن آف کنٹرول کی نگرانی پر مامور تھے ،اسی دوران وہ ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔