مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جھیل ولر کے پاس دریائے جہلم کے حصوں میں سنگھاڑوں کے پتے جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں تعفن پھیل گیا ہے۔ سوپور اور اس کے اطراف کے علاقوں کے لوگوں کو اس کی وجہ سے سخت مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
دریائے جہلم پر غیراستعمال شدہ پتوں کا دلدل انہوں نے بتایا کہ 'غیر استعمال شدہ پتوں کے سڑنے کی وجہ سے دریائے جہلم کا پانی بھی آلودہ ہوگیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'غیر استعمال شدہ پتوں کے اس دلدل کے اوپر سے لوگ چلنے پر مجبور ہے اور اس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ ہونے کا خطرہ ہے۔'
انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ 'اس خطرہ کو ٹالنے کے لیے دریائے جہلم کے آس پاس کی صفائی کی جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔'