اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganderbal Press Association گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اہتمام - Government Degree College Ganderbal

ضلع گاندربل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں پریس ایسوسی ایشن (جی پی اے) کی جنرل باڈی کے انتخابات عمل میں آئے۔گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے ووٹ ڈالے۔

گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات
گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 2:35 PM IST

گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں پریس ایسوسی ایشن (جی پی اے) کی جنرل باڈی کے انتخابات عمل میں آئے۔ گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے ووٹ ڈالے۔ اس انتخاب میں میر آفتاب احمد ایسوسی ایشن کے صدر جب کہ غلام نبی رائنا نائب صدر، سلیم وانی جنرل سیکرٹری، راجہ سید راتھر کو خزانہ اور ہادی ہدایت کو ترجمان منتخب کیا گیا۔

اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فوزیہ فاطمہ کی خصوصی کی نگرانی میں ایک اچھی طرح سے سجے ہوئے بیلٹ ووٹنگ کے عمل کے ذریعہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوئے۔ سینئر صحافی ایاز صوفی کی سربراہی میں گاندربل پریس ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی اور دیگر ممبران ہادی ہدایت، عاقب رسول، مختار احمد، فردوس احمد تانترے، فیروز احمد خان اور عادل مصطفی نے انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme On Breast Cancer ڈگری کالج ترال میں بریسٹ کینسر کے موضوع پر سمینار

اس موقعے پر اے ڈی ڈی سی گاندربل کی صدارت میں تقریب حلف برداری کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نو منتخب صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری اور خزانچی نے گاندربل پریس ایسوسی ایشن کے آئین اور فریم ورک کے تحت کام کرنے کا حلف لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر صحافتی برادری اور معاشرے کے فائدے کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آزاد، منصفانہ اور نڈر صحافت کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی اور زرد اور سیڈو جرنلزم کے خاتمے کا عہد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details