ضلع پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو نے کہا کہ جمعہ کی آدھی رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بال آشرم میں آگ لگ گئی جسے بچوں نے فوری طور پر دیکھ لیا اور شور مچا دیا ۔
اس کے بعد پولیس، فائر بریگیٖڈ اور ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔
ایک افسر نے کہا کہ صبح تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور بچے آشرم میں واپس بھیج دیے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے کتابیں اور کچھ دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ وہاں حالات معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم 61 بچے آگ لگنے کے واقعہ سے متاثر ہونے سے بال بال بچ گئے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے لیکن پورے واقعہ کی جانچ کی جائے گی۔