جہاں وادی میں نامساعد حالات کے دوران مسافر برادر گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے وہیں گاڑیوں کے میکانک، ورک شاپ مالکان اور مختلف گاڑیوں کے پرزیں فروخت کرنے والے افراد بھی معاشی طور پر بدحالی کے شکار ہوگئے ہے۔
کشمیر: پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد مالی بدحالی کا شکار سرینگر شہر کے مصروف ترین بس اسٹینڈ میں چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت دیکھی جاری تھی لیکن آج بس اسٹینڈ میں ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے۔
پس استینڈ میں کام کرنے والے میکانک کا کہنا ہے کہ گذشتہ 48 روز سے وہ گھروں میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے بیروزگاری کی مار جھیل رہے ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
وہیں ایک گاڑی کے مالک اور ڈرائیور فردوس احمد کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی مسلسل 5 اگست سےگھر میں کھڑی ہے اور اس مدت کے دوران ایک پیسہ بھی نہیں کما سکیں۔ بینک کا لون بھی اس کی وجہ سے ادا نہیں کرپا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی آئینی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کے خاتمے سے بعد سے ہی وادی کے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد مالی بدحالی کا شکار ہو رہا ہے۔