ڈاکٹر محمد اشرف ضلع اسپتال پلوامہ میں بطور میڈیکل افسر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہوگئے۔ مختلف علامتی شکایت اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ آئی سی یو میں وینٹیلیڑ پر قریب دو ہفتے سے تھے اور بالآخر ڈاکٹر محمد اشرف آج علی الصبح زندگی کی جنگ ہار گئے۔
ڈاکڑز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر محمد اشرف کی موت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشرف نے فرنٹ لائن ورایئر کے طور کام کیا جبکہ جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے دوران قابل فخر کام بھی سر انجام دیا۔