اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد - نوزائیدہ بچی کی لاش تشویشناک حالت میں برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آئے روز نوزائیدہ بچوں کی لاشیں گلی، کوچوں اور یہاں تک کہ ضلع ہسپتال کے آس پاس ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کشتواڑ: نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد
کشتواڑ: نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد

By

Published : Feb 22, 2020, 9:51 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:52 AM IST

کشتواڑ کے گنائی محلہ میں ایک نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد ہوئی اور اس کی اطلاع موصول ہونے ہی کشتواڑ پولیس موقعہ واردات پر پہنچی اور لاش کو ضلع ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔

کشتواڑ: نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

مقامی لوگوں نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'آئے دن ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن پولیس اس سلسلہ میں مناسب کاروائی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کشتواڑ کی مقامی خاتون رجنی بھگت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 'ایک جانب مرکزی حکومت 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ 'کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری جانب اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

انہوں نے پولیس اور مرکزی حکومت سے کشتواڑ میں نوزائیدہ بچیوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کےلیے مناسب اقدامات کرنے اور ہسپتال میں تعینات ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details