وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل 10 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
قابل ذکر کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں اب تک 163 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ضلع پنچائیت الیکشن آفیسر (ڈی پی ای او) بڈگام شہباز احمد مرزا نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے الیکشن کے لئے خانصاحب سے جن امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، ان میں سے 10 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ ان امیدواروں میں ڈی ڈی سی کے 06 امیدوار، سرپنچ 02 اور پنچ 02 امیدواروں نے نام واپس لینے کے آخری دن اپنے نام اس چناؤی دوڑ سے واپس لئے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس الیکشن کے لئے 173 امیدوار اپنا نامزدگی فارم جمع کر سکتے تھے لیکن اس پنچائیت بائے الیکشن کے لئے کل 163 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جن میں 11 ڈی ڈی سی امیدوار، 11 سرپنچ اور 141 پنچ امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔