بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر اکشے لابرو نے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے کمرے کے ساتھ ساتھ گیٹ اور باڑ لگانے کے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام نے ایک توجہ مرکوز انداز میں وسائل کو بہتر بنایا ہے اور بڈگام میں قلیل مدت میں صحت کی دیکھ بھال کے اثاثوں اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈ کمپوننٹ سیپریٹر یونٹ مریض کی دیکھ بھال میں اضافہ کرے گا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خون کے پلیٹ لیٹس، آر بی سی کی سہولیات کے علاوہ مطلوبہ مریضوں کو مخصوص خون کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ کی تعمیر جو دو ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے تمام آئی سی یو سہولیات اور دیگر وارڈز میں ضرورت مند مریضوں کو بلاتعطل آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے تمام جاری منصوبوں کی تعمیر کو ایک مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ انہیں جلد از جلد عوام کے لیے وقف کیا جا سکے۔