ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ کے ترال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کی جانب سے پنجابی مشاعرے اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پنجابی مشاعرے اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں صدر جی پی سی پلوامہ کلونت سنگھ مہمان خصوصی تھے، جب کہ پوپندر سنگھ پارس (کلچرل اکیڈمی کے ایڈیٹر شیرازہ پنجابی سیکشن ) اور اسکول کے طلبہ بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقعے پر طلبہ نے قوی سمیلن میں حصہ لیا اور پنجابی کلام پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جب کہ روایتی بانگڑا اور گدا بھی پیش کر کے سامعین سے داد تحسین حاصل کی گئی۔
Cultural Academy At Tral ترال میں پنجابی مشاعرے اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام - اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز
ضلع پلوامہ کے ترال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کی جانب سے پنجابی مشاعرے اور ثقافتی تقریب کا انعقاد گیا کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛Kashmir Women's League begins in srinagar سرینگر میں کشمیر ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز
اپنے خطاب میں جی پی سی صدر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے میں پنجابی زبان بولنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور ہم چاہتے کہ اس زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے حکومتی سطح پر بھی اقدامات کیے جائیں۔ پوپندر سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ کلچرل اکیڈمی کا پنجابی شعبہ اس زبان کی ترویج واشاعت کے لیے کام کر رہا ہے اور اس لیے وادی کے قرب و جوار میں اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جب کہ عنقریب ہی سرینگر کے ٹیگور ہال میں ایک پنجابی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔