واضح رہے کہ مواصلاتی نظام پر عائد پابندی کی وجہ سے آگ سے متاثرہ افراد کا رابطہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ساتھ وقت پر نہیں ہو پایا جس سے آگ کو بر وقت قابو میں نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً عوامی املاک خاکستر ہوئیں۔
ایک طرف جہاں عوامی مواصلاتی نظام پوری طرح سے ٹھپ ہے، وہیں فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی عوامی سروس 101 بھی بحال نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اعلیٰ افسران سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے بالکل انکار کر دیا۔
ان افسران کے مطابق وادی کشمیر میں 5 اگست سے اب تک 55 آگ کے ہولناک واقعات رونما ہوئے جن میں سے سرینگر میں 17 واقعات درج کیے گئے۔