اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ کے ٹوٹی گنڈ علاقے میں ٹپر نے بائیک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
کپواڑہ میں سڑک حادثہ، بائیک سوار ہلاک - بائیک سوار کی موقع پر ہی موت
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ قصبے میں سڑک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں ایک بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔
سڑک حادثے میں بائیک سوار ہلاک
بتایا جارہا ہے کہ زخمی شخص کو سرینگر کے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ بائیک سوار کی شناخت بلال احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔