اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ویران سڑکیں دھان کو سکھانے کے لیے موزوں جگہ

جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے طول و عرض خصوصاً وادی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں اور بندشوں کا سلسلہ لگاتار 23ویں روز بھی جاری ہیں۔

کشمیر: ویران سڑکیں دھان کو سکھانے کے لیے موزوں جگہ

By

Published : Aug 27, 2019, 2:02 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:17 AM IST

انٹرنیٹ بدستور معطل، موبائل و لینڈ لائن سروسز بند، کاروباری ادارے مقفل اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ گرچہ سرینگر کے لالچوک اور ملحقہ علاقوں میں نجی گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کی نقل و حمل دیکھی جا سکتی ہے، تاہم مضافات اور دور دراوز علاقوں کی سڑکوں پر ہنوز الو بول رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑکوں کے بیچوں بیچ دھان کو سکھایا جا رہا ہے۔

کشمیر: ویران سڑکیں دھان کو سکھانے کے لیے موزوں جگہ

بندشوں اور قدغنوں کے بیچ بچے اور نوجوان چھوٹے بڑے میدانوں میں کھیل کود میں مشغول رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دھان کو سکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

بندشوں کے بیچ سڑکیں ان دنوں ویران ہیں اور دھان کو سکھانے کے لئے موزوں جگہ ہے۔

ضلع اننت ناگ کے اکثر علاقوں میں ان دنوں ایسے ہی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details