کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے کیلم میں اپنی پارٹی کی جانب سے ورکرز کنونشن اور شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ڈی ڈی سی ممبر دیوسر اور اپنی پارٹی کے نوجوان ضلع صدر کولگام ریاض احمد بھٹ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
بھٹ نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کا خیرمقدم کیا۔اپنے خطاب میں ریاض احمد نے کہا کہ سیاست میں پڑھے لکھے لوگوں کی شمولیت سے جموں و کشمیر میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی تشویش کو اسی وقت دور کیا جا سکتا ہے جب ایک دانشور طبقے کے لوگ آگے آئیں اور جموں و کشمیر کی سیاست کو سنبھالیں۔ نوجوانوں سمیت سینکڑوں مقامی لوگوں نے اپنی پارٹی کی مکمل حمایت کا عزم کیا۔