اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع پولیس کی جانب سے پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقامی باشندوں نے پولیس انتظامیہ سے بچوں کے لئے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) اننت ناگ میں مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اننت ناگ کے مختلف اسکولوں کے 50 طلباء نے حصہ لیا۔ مصوری مقابلہ کے بعد نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی جانب سے کی گئی مصوری کی نمائش کی گئی۔
مقابلہ میں چودہ برس کی عمر کے طلباء اور طالبات کے گروپس نے حصہ لیا۔ طلباء نے شاندار مصوری کرکے اس دن کو یادگار بنایا اور حاضرین کو اپنے فن سے متاثر کیا۔ مقابلے میں سبقت حاصل کرنے والے پہلے پانچ طلاب کو انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔