اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور رقم کی وصولی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزیعد لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اور موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر ثاقب بشیر گنائی نامی شخص ساکن رکھ مومن بجبہاڑہ اننت ناگ عرسہ دراز سے ضلع میں دھوکہ دہی کے معاملوں میں سر گرم تھا اور غیر قانونی طریقے سے عام لوگوں سے جن میں خواتین بھی شامل ہیں رقم بٹور رہا ہے۔
مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر نمبر 294/2023 تھانہ بجبہاہ اننت ناگ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ معاملے میں شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عبدل باری نایک نامی ایک سوشل ورکر نے پہلے ساشل میڈیا پر اس بات کا خلاصہ کیا اور اس سارے معاملے پر روشنی ڈالی۔اس سلسلے میں پولیس کو ایک درخواست دی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کر کے مذکورہ شخص کو گرفتار کر ڈاکٹر باری نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون بے۔ مجھے مدد کی درخواست کی اور اس کے بعد اہنونے ملزم سے بات کی اس کے بینک اکاونٹ میں پیسے جمع کئے جب اکاونٹ کی جانکاری حاصل کی تو وہ کسی اور کے نام سے جس کے بعد اس پورے ماملے کا خلاصہ کیا گیا۔