سری نگر:جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے لینڈ گرانٹ رولز 2022 اجرا کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کی لیز ختم ہو چکی ہے، وہ ان اراضی کو واپس انتظامیہ کے حوالے کریں، ورنہ ان کو ان اراضی سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ تاہم انتظامیہ نے کہا کہ جن افراد نے رہائش کے لیے لیز لیا ہے، ان پر یہ احکامات لاگو نہیں ہوں گے۔
ان لینڈ گرانٹ (Land Grant Rules) رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو صنعت، سیاحت، کھیل کود اور تعلیم وغیرہ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو جنگ میں بیوہ ہوئی خواتین، مہاجر مزدوروں، سابق سکیورٹی اہلکاروں، شہیدوں کے لواحقین کی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ JK Administration unveils New Land Grant Rules