اردو

urdu

ETV Bharat / state

ADDC Ganderbal Inspects District Hospital اے ڈی ڈی سی گاندربل نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا - جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع

گاندربل ضلع کے اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ملازمین کے کام کاج کا معائنہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

اے ڈی ڈی سی گاندربل نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا
اے ڈی ڈی سی گاندربل نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 2:19 PM IST

اے ڈی ڈی سی گاندربل نے ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ملازمین کے کام کاج کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے بھی بات چیت کی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ہسپتال گاندربل میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کے فقدان کی شکایات ملنے کے بعد اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی نے اچانک ضلع ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی ڈی سی نے واڈونز۔ اوپریشن تھیڑ ۔ او پی ڈی۔ کیشی لیب۔ او پی ڈی ٹکٹ کونٹر ڈرگ سٹور کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کئی مریضوں اور تیمارداروں سے بات کی اور ان کو دی جارہی طبی خدمات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ان کو کچھ شکایات موصول ہوئیں تھیں جن کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے یہ دورہ عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے اگرچہ مریضوں کو دی جانے والی طبی خدمات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہسپتال پر مریضوں کو اوپی ڈی ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہے ہیں۔اس کے ازالے کے لئے اسپتال میں دو مزید ٹکٹ کونٹر قائم کئے جائیں گے ۔اس کے لئے این وائی سی کے دو افراد کو تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Kisan Protest کسانوں کے سامنے بلڈوزر بے بس، بغیر ایکشن کے واپس ہونا پڑا

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں 104 پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے تا ہم اس وقت صرف 64 اسپتال میں دستیاب ہیں جب مزید 0 4 کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے اور بہت جلد اس کمی کو بھی دور کی جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details