اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں پر تعمیراتی اشیاء سے حادثات کے خطرات - Jammu and Kashmir

ریاست جموں و کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام کے درمیان سڑکوں پر عمارت کی تعمیراتی اشیاء کی موجودگی کے سبب حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سڑکوں پر تعمیراتی اشیاء سے حادثات کے خطرات

By

Published : Jun 19, 2019, 7:19 PM IST


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اننت ناگ اور کولگام کے درمیان مقامی لوگوں کے ذریعہ سڑکیں کافی مصروف کر دی گئی ہیں۔ جگہ جگہ عمارت تعمیر کرنے کا مواد موجود ہے جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں دشواری ہوتی ہے۔

سڑکوں پر تعمیراتی اشیاء سے حادثات کے خطرات

واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں اس پریشانی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مذکورہ اشیاء کی وجہ سے وقتاً فوقتاً لوگ حادثات کے شکار ہو رہے ہیں۔

ایک عام شہری عبد العزیز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'اننت ناگ سے کولگام کی سڑک ہے، اس سڑک پر جگہ جگہ باجری، بولڈر، گوبر اور لکڑی وغیرہ پڑی ہوئی ہے۔ جس سے رات کے وقت گاڑیاں حادثے کی شکار ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارے علاقے میں بہت سے حادثے ہو چکے ہیں ۔ ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سڑک پر پڑے مواد کو صاف کروائیں تاکہ ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے میں دشواری نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details