اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں- سرینگر قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال - گاڑیاں جواہر ٹنل پار کر کے کشمیر پہنچ گئیں

موسم میں نمایاں بہتری کے بعد آج جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسی ہوئی مسافر و مال برادار گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

جموں- سرینگر قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال
جموں- سرینگر قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال

By

Published : Jan 29, 2020, 4:48 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:14 AM IST


قومی شاہراہ پر پھنسی ہوئی مسافر اور مال بردار گاڑیاں جواہر ٹنل پار کر کے کشمیر پہنچ گئیں لیکن کشمیر میں قاضی گنڈ اور جواہر ٹنل کے نزدیک اب بھی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں جسکی وجہ سے مسافروں اور ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں- سرینگر قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال

واضح رہے کہ جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں پیر کی رات سے اوسط سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی تھی۔ جواہر ٹنل اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی برف باری اور بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد و رفت بند کر دی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو جلد ہی دوطرفہ ٹریفک کی آواجاہی کے لیے بحال کیا جائے گا ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details