اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کےلیے بحال - مسلسل دو روز آمدو رفت بند رہنے کے بعد آج قریب پانچ بجے اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل دو روز آمدو رفت بند رہنے کے بعد آج قریب پانچ بجے اسے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال
جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال

By

Published : Apr 18, 2020, 9:32 PM IST

اطلاعات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناشری اور رامبن مقام پر جمعہ کی رات بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے تھے۔ اس کے علاوہ رامبن اور رامسو سیکٹر میں بھی زمین کھسک گئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال

شاہراہ کے بند ہونے کے سبب سینکڑوں مال بردار گاڑیاں رامبن اور بانہال کے درمیان درماندہ ہوگئی تھی اور چند مسافر گاڑیاں رامبن میں ہی روک دی گئی تھی۔ ضلع ٹریفک پولیس نیشنل ہائی رامبن کے مطابق' قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے اجازت دی گئی ہے تاہم موسم میں بہتری اور شاہراہ کو سفر کے قابل بنانے سے قبل ٹریفک کو ادھمپور اور قاضی گنڈ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ضلع رامبن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تعمیراتی کمپنی کےکے منتظمین نے بتایا کہ مسلسل بارش سے کام میں رکاوٹیں آئی ہیں۔ اس کے باوجود ڈوزر آپریٹرز نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دن رات کام کرکے شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details