اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر آمدورفت بند

گزشتہ کئی روز سے جموں و کشمیر میں برفباری کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اس برفباری کے سبب جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر بدستور ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی بدستور ٹریفک کی آمد رفت بند
جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی بدستور ٹریفک کی آمد رفت بند

By

Published : Jan 6, 2021, 10:59 PM IST

جواہر ٹنل کے نزدیک آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے آج چوتھے روز بھی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی بدستور ٹریفک کی آمد رفت بند




شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہیں اور مسافروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ادھر جواہر ٹنل کے دونوں اطراف آج دن بھر بیکن کی جانب سے برف ہٹانے کا کام جاری رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی بہتری کے بعد ہی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے گا ۔



دوسری جانب جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی بدستور ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ سے درماندہ ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے درمانده ٹریفک کو نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔


ٹریفک حکام نے فی الحال مسافروں کو شاہراہ پر سفر پر نہ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رابطہ بنانے کی تلقین کی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details