وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ رز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رامبن کے مختلف مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند - جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند
رامبن اور بانہال کے مختلف مقامات پر زمین کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند
وہیں دوسری صرف مسافروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، رامبن میں بھی درجنوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پنتھال کے مقام پر سب سے بڑا پتھر گرنے کی وجہ سے مسافروں کو پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے، پنتھال میں اگرچہ ایک خطرناک پل سے مسافروں کو گزرنا پڑ رہا ہے، اس پل پر کسی وقت بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے