اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Srinagar National Highway closed جموں سری نگر شاہراہ بند، مزید برفباری کی پیش گوئی - جموں سری نگر قومی شاہراہ پرگاڑیوں

ضلع رام بن کے پنتھیان علاقے میں چٹان کے ٹکڑے گرنے کے سبب جموں سری نگر قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ Jammu Srinagar National Highway close

جموں سری نگر شاہراہ بند،مزید برفباری کی پیشنگوئی
جموں سری نگر شاہراہ بند،مزید برفباری کی پیشنگوئی

By

Published : Feb 10, 2023, 11:10 AM IST

جموں سری نگر شاہراہ بند،مزید برفباری کی پیشنگوئی

رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے پنتھیان علاقے میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پنتھیان علاقے میں جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر دفعہ دفعہ پتھروں اور مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے سبب قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ٹرافک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ خراب موسم کے درمیان پنتھیال میں پہلے رک رک پر پتھر گر آنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم اب مسلسل پتھراؤ کی وجہ سے شاہراہ پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتھروں کے گرنے کا سلسلہ بند ہونے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔شاہراہ پر صاف صفائی کا کام جاری ہے۔ بھاری مشنیوں سے شاہراہ پر سے پتھروں کے ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی کشمیر میں 9 فروری سے ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بلائی علاقوں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ وادی کشمیر میں بارش کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکہ موسمیات نے علاقوں سے احتیاط برنے کی اپیل کی ہے۔ضلع انتظامیہ نے برفباری کی پیشنگوئی کے بعد درپیش مسائل سے نمٹنے کی پوری طرح سے تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے برفباری کے بعد حالات کو معمول ہر لانے کو ترجیح دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعد د رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details