جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی جس کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں درماند ہوگئی ہیں۔
پولیس کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ یعنی راستہ نہ ملنے کے باعث بلاک ہوگئی ہیں۔