جموں سائبر پولیس نے ایک دن میں آن لائن فراڈ کیس حل کر کے متاثرہ شخص کو راحت دی۔ آپ کو بتادیں کہ محمد حسین نامی ایک شخص نے ایک شکایت درج کی تھی کہ ان کے اکاونٹ سے 45 ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔
جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور دریافت کیا کہ جو 45 ہزار روپے محمد حسین سے او ٹی پی مانگ کر حاصل کیے گئے تھے وہ فلپ کارٹ اور موبی وک سے منسلک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے تھے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 'پولیس نے مذکورہ اکاونٹس کو بلاک کر کے پیسے واپس اکاؤنٹ میں ڈال دیے ہیں۔'